چیئرمین سی ڈی اے کا پا کستان مانومنٹ کا دورہ، گردونواح میں خودرو جھا ڑیوں اور گھاس کی صفائی کی ہدایت

پیر 26 دسمبر 2016 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں موجود تما م قو می عمارات قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حفا ظت دیکھ بھال اور تزئین و آرائش ہماری ڈیوٹی ہی نہیں قو می ذمہ داری بھی ہے۔ یہ بات انہوں نے پا کستان مانومنٹ کے دورہ کے مو قع پر کہی۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر انجنیئرنگ، ایم سی آئی کے ڈائریکٹر جنرل انوائرنمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

شیخ انصر عزیز نے پا کستان مانومنٹ کے مختلف حصے دیکھے اور ہدایات دیں کہ اس یادگار کے گردونواح میں خودرو جھا ڑیوں اور گھاس کی صفائی کی جائے اور بڑے درختوں کی کانٹ چھانٹ کی جائے تاکہ اس جگہ سے شہر کی خوبصورتی کا بھی نظارہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد نے صفائی کی حالت کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے آنے والے لوگو ں کے علاوہ بیرون ممالک سے آنے والے مہمان بھی اس جگہ کا دورہ کرتے ہیں لہٰذا اسے صاف ستھرا، خوبصو رت اور سرسبز و شاداب رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

انہوں نے پاکستان مانومنٹ کی ضروری تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے ممبر انجینئرنگ کو ہدایت کی۔ انہوں نے پاکستان مانومنٹ کے ساتھ میوزیم کا بھی دورہ کیا اور تحریک آزادی اور پا کستان کے قیام کی جدوجہد کرنے والی نامور شخصیات اور علامہ اقبال اور قائداعظم کے زیر استعمال اشیاء کا معائنہ کیا اور کہا کہ اس طرح کے میوزیم نوجوان نسل کو ہماری قابل فخر تاریخ دکھا نے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :