سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی5 جے آئی ٹیزمیں رؤف صدیقی کانام نہیں آیا،فاروق ستار

قسم کھاکرکہتاہوں کہ سانحہ بلدیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے،رحمان بھولاکابیان جھوٹ پرمبنی ہے،رہنما ایم کیوایم رؤف صدیقی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 دسمبر 2016 18:22

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی5 جے آئی ٹیزمیں رؤف صدیقی کانام نہیں آیا،فاروق ستار

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26دسمبر2016ء) :ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئرڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ سانحہ بلدیہ کی غیرجانبدارانہ،صاف اورشفاف تحقیقات کی جائے،فیکٹری کوآگ لگانےاورلگوانے والوں کوسزا دی جائے،سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی5 جے آئی ٹیزمیں رؤف صدیقی کانام نہیں آیا۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئےکہاکہ سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد کڑی سے کڑی سزا کے مستحق ہیں۔

ہم نےکبھی یہ درس نہیں دیا کہ لوگوں کوزندہ جلایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی 5 جے آئی ٹیزمیں رؤف صدیقی کا نام نہیں آیا۔اس موقعہ پررؤف صدیقی نے کہا کہ فیکٹری مالکان کوجانتاتک نہیں۔جب خبرچلی تومدینہ میں تھا،دوسری فلائٹ سے واپس آگیا۔قسم کھاکرکہتاہوں کہ میراواقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔رحمان بھولاکابیان جھوٹ پرمبنی ہے۔رحمان بھولاکے بیان کی مذمت کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ سانحہ بلدیہ کے ملزمان کوسنگین سزاملنی چاہیے۔مجھے جب بھی جہاں بھی انکوائری کیلئے بلایا جائے گا،میں انکوائری کیلئے ضرورپہنچوں گا۔

متعلقہ عنوان :