پولیس کی کارروائیاں ‘4ملزم گرفتار،چرس ‘ہیروئن و شراب برآمد،مقدمات درج

پیر 26 دسمبر 2016 18:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پولیس کی منشیات فروشوںکیخلاف کارروائی ‘4ملزمان گرفتار،چرس ‘ہیروئن و شراب برآمد، تفصیل کے مطابق پولیس نے منشیات فروشوںکیخلاف کریک ڈائون کرتے ہو ئے امامیہ کالونی میں محمد ندیم سے 350گرام چرس و رقم 400روپے برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا‘اسی طرح تحصیل چوک میں نواز سے 5لیٹرشراب ،54/4-Rمیں فہیم سی518گرام چرس112گرام ہیروئن اور فرزند علی سی63لیٹرشراب معہ چالو بھٹی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :