ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ موبائل فون و دیگر سامان لے اڑے

پیر 26 دسمبر 2016 18:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی‘ موبائل فون ‘اے ٹی ایم کارڈ اور سامان کریانہ وجنرل سٹور لے اڑے،تفصیل کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات نواحی گائوں 98/6-Rمیںہو ئی یہاں محمد شاہد کار پر ساہیوال شہر سے واپس گھرجارہاتھا کہ راستے میں 4نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقدی ‘مو بائل فون واے ٹی ایم کارڈ وغیرہ کل مالیتی28ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے،اسی طرح چوری کی دیگروارداتوں اردو باز ار میں نامعلوم ملزمان نے محمد احمد کی جیب سے موبائل فون ونقدی 30ہزارروپے اور 58/G-Dمیں حسین بخش وغیرہ4ملزمان نے زوار حسین کی دکانوں کی چھتیں پھاڑ کر دوکانوںسے نقدی‘ سامان کریانہ وجنرل سٹور وغیرہ مالیتی59ہزارروپے چرالیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :