ساہیوال، میاں نوید کی نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل ، میئر ودیگر ممبران کو مبارکباد

پیر 26 دسمبر 2016 18:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل میونسپل کارپوریشن سٹی ساہیوال میاں نوید مشتاق نے نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد اقبال اور میئر ساہیوال اسد خاں بلوچ ودیگر ممبران کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہاہے کہ نو منتخب عہدیداران کی جیت نے ثابت کردیاہے کہ ساہیوال مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ امید ہے نومنتخب عہدیدار گلی محلوں میں سڑکوں کی تعمیر ‘سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ‘صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتربنانے ،تجاوزات کے خاتمہ، تفریح گاہوں کی اپ گریڈیشن اور شہر کی خوبصورتی کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں گے،انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کے مسائل حل کررہی ہے جس سے مسلسل پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی عملی روپ اختیار کررہی ہے، انہوںنے کہاکہ مخالفین بھی اب مسلم لیگ ن کے بازو بنیں اور ساہیوال شہر کے مفاد کی خاطر ہمارا ساتھ دیں ‘احتجاج سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے۔

متعلقہ عنوان :