قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے جانا ہے، چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ

پیر 26 دسمبر 2016 18:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے جانا ہے، ہماری نوجوان نسل کھیل کی میدانوں میں بھی اپنا لوہا منوا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم ڈے کے موقع پر بلدیہ ملیر کی جانب سے منعقدہ سائیکل ریس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پریو سی وائس چیئرمین لالہ وحید الزمان ، جنرل سیکٹری کراچی رورل ایریا سائکلنگ کلب محمد اکرم، گلزار جونیئر، ڈائریکٹر ٹیکسیشن ثنا ء اللہ ، ڈائر یکٹر انفارمیشن جمال ناصر بھی موجود تھے۔ کراچی رورل ایریاسائکلنگ کلب کے منتظمین کی جانب سے چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت، یو سی وائس چیئرمین لالہ وحید الزمان کو سندھی اجرک کا تحفہ دیا گیا، سائیکل ریس مرکزی دفتر بلدیہ ملیر یونس چورنگی سے شروع ہو کر پورٹ قاسم سے گزرتی ہوئی مرکز ی دفتر بلدیہ ملیر پر اختتام پزیر ہوئی۔ بعد ازا ں وائس چیئرمین بلدیہ ملیرعبد الخالق مروت نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافیاں اور نقد انعام کئے۔

متعلقہ عنوان :