قوم نے سڑکوں کی سیاست کو مسترد کر دیا، علی اکبر گجر

پیر 26 دسمبر 2016 18:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجرنے کہا ہے کہ سڑکوں کی سیاست کو پاکستانی قوم نے مسترد کر دیا ہے، تحریک انصاف کی طرف سے احتجاج اور بد امنی کی دھمکیاں عوام کو متوجہ کرنے کی ناکام کوشش ثابت ہونگی۔ پیر کے روز جاری بیان میں علی اکبر گجر نے کہا کہ قوم نے سیاسی بازی گروں کے تماشے دیکھ لئے ہیں ہر سیاسی بازی گر نے قوم اور ملک کو نقصان کے سوا کچھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

اقتدار پرستوں کی منفی سیاست نے پاکستان اور عوام کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کی اور قومی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کا سبب بنی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ عوام کے اعتماد کے ساتھ اپنی مدت مکمل کرے گی اور غیور پاکستانی 2018ء میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کو منتخب کریں گے۔ علی اکبر گجر نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ایک ساتھ بیٹھ بھی گئے تب بھی پاکستان کے عوام انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گی․ دھمکیوں اور بلیک میلنگ کے سارے حربے ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور آئندہ بھی ناکام ہونگے، عدالت عظمی کا فیصلہ جو بھی ہو پاکستان مسلم لیگ(ن) اس کا ٓاحترام کرے گی۔