پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان

100 انڈیکس 55.74 پوائنٹس کے اضافے سے 46689.73 پوائنٹس پر بند

پیر 26 دسمبر 2016 18:10

کراچی ۔ 26 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 55.74 پوائنٹس کے اضافے سے 46689.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 26 ارب 42 کروڑ 69 لاکھ 10 ہزار 518 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 53 کروڑ 96 لاکھ 14 ہزار 186 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں 4 کروڑ 97 لاکھ 8 ہزار 620 حصص کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 55.74 پوائنٹس کے اضافے سے 46689.73 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 35.51 پوائنٹس کی تیزی سے 25187.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 90.14 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 189.38 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 112.26 پوائنٹس کی کمی سے 19784.64 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 10.37 پوائنٹس کی مندی سے 18861.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 64.80 پوائنٹس کے اضافے سے 22166 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 385 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 190 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 177 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 163.66 روپے کے اضافے سے 4717.20 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی سودے بھی 124.66 روپے کی تیزی سے 2630.91 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاکستان) اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمت 81.79 روپے کی مندی سے 4700 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 60.96 روپے کی کمی سے 2350 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 87 لاکھ 92 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 43.90 روپے سے شروع ہو کر 45.51 روپے پر بند ہوئی جبکہ اینگرو پولیمر کے 1 کروڑ 36 لاکھ 20 ہزار حصص کے سودے 18.20 روپے سے شروع ہو کر 18.06 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 17 کروڑ 96 لاکھ 72 ہزار 900 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 98 کروڑ 83 لاکھ 44 ہزار 982 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 93 کھرب 31 ارب 35 کروڑ 28 لاکھ 91 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 93 کھرب 57 ارب 77 کروڑ 98 لاکھ 2 ہزار 18 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 151 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 33 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 5 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا جبکہ 10کروڑ 34 لاکھ 4 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :