چوتھا پرو باکسنگ ایونٹ( آج) ہوگا‘پنجاب کے ذوالقرنین اور بلوچستان کے نصیب کے درمیان چیلنج مقابلہ ہوگا
پیر 26 دسمبر 2016 18:10
(جاری ہے)
اس سلسلہ میں ہماری چوتھی فائٹ کل بروز منگل 27 دسمبر کو سول لائنز کالج لاہور میں منعقد ہوگی۔
جس کے لیے ہیوی ویٹ کلاس میں پنجاب کے ذوالقرنین خان اور بلوچستان کے نصیب احمدخان نے ایک دوسرے کو چیلنج کر رکھا ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ لائٹ فلائی ویٹ میں پنجاب کے مزمل عثمان کا مقابلہ بلوچستان کے بشیر احمد سے ہوگا۔ ہیوی ویٹ فائٹ 12 راونڈ پر مشتمل ہوگی جبکہ لائٹ ویٹ کا مقابلہ 6 راونڈز پر مشتمل ہوگا۔ تین رکنی جیوری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کرنل (ر) عارف، ملک صدیق اور ارشد قریشی پر مشتمل ہوگی۔ ٹائٹل فائٹ کے لیے انعامی رقم 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ اس موقع پر ٹائٹل فائٹ کے باکسرز ذوالقرنین خان اور نصیب احمدخان نے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا۔ ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس مقابلے کی بڑی تیاری کی ہے وہ اپنے حریف کو جلد سے جلد ناک آوٹ کرنے کی کوشش کرینگے۔ پروفیشنل باکسنگ کے فروغ سے باکسرز کی مالی حالت بھی بہتر ہوگی اور باکسنگ کو بھی فروغ ملے گا۔ نصیب احمدکا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان سے اس چیلنج فائٹ کے لیے لاہور آئے ہیں انشااللہ فائٹ کو جیت کر واپس اپنے صوبے میں جائیں گے۔ پروفیشنل باکسنگ سے ملک میں انٹرنیشنل باکسنگ کے انعقاد میں مدد ملے گی۔ حکومت کو بھی پروفیشنل باکسنگ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.