پاک سوزوکی موٹر پولو کپ میں شریک چھ ٹیموں نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

پیر 26 دسمبر 2016 18:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاک سوزوکی موٹر پولو کپ 2016-17 میں شریک چھ ٹیموں نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آغا نجیب کے مطابق پولو سیزن میں لوگوں کی شمولیت اور دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ پاک سوزوکی اس ٹورنامنٹ کو سپانسر کر رہی ہے جو خوش آئند بات ہے۔

(جاری ہے)

پول اے میں مومن گھی کی ٹیم میں احمد زبیر بٹ، عمر اسجد ملہی، بلال حئی اور ارسلان نجیب، زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم میں عمران اختر، ممتاز عباس نیازی، تیمور مواز خان اور ثاقب خان خاکوانی، آرمی کولٹس کی ٹیم میں میجر شایان، میجر عادل رائو، احمد بلال ریاض اور مارکلو آٹمنڈی شامل ہیں۔ پول بی میں پیبل بریکرز کی ٹیم میں کیپٹن شوکت علی ملک، محسن عطا خان کھوسہ، میجر عمر منہاس اور احمد علی ٹوانہ ، ماسٹر پینٹس /نیوایج کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، المان جلیل اعظم، عدنان جلیل اعظم اور حسام علی حیدر جبکہ ڈالر ایسٹ کی ٹیم میں صوفی محمد عامر، صوفی محمد حارث، میر شعیب احمد اور اینڈرس کریسپو شامل ہیں۔

آغا نجیب کے مطابق تمام ٹیمیں بیلنس اور کافی مضبوط ہیں ۔ امید ہے کہ زندہ دلان لاہور کو بہترین کوالٹی کے پولو میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :