لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاک سوزوکی موٹر پولو کپ ( آج) سے شروع ہو گا

پیر 26 دسمبر 2016 18:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاک سوزوکی موٹر پولو کپ 2016-17 (آج )منگل سے شروع ہو گا۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق آٹھ گول کے اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ چھ ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ عرفان علی حیدر کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان کپ کا فائنل انتہائی شاندار طریق سے کھیلا گیا۔

لوگوں کی بڑی تعداد کی گرائونڈ میں آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ پولو زیادہ مقبول ہو رہی ہے۔ دو غیرملکی کھلاڑی بھی یہ ٹورنامنٹ کھیل ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ پول اے میں مومن گھی، زیڈ ٹی بی ایل اور آرمی کولٹس جبکہ پول بی میں پیبل بریکرز، ماسٹر پینٹس /نیوایج اور ڈالر ایسٹ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آج بروز منگل 27 دسمبر دوپہر 1.45 پر پول اے میں مومن گھی کا مقابلہ زیڈ ٹی بی ایل سے جبکہ پول بی میں 2.50 پر پیبل بریکرز کا مقابلہ ماسٹر پینٹس سے ہوگا۔

بدھ 28 دسمبر کو 1.45 پر پول اے میں ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ آرمی کولٹس سے جبکہ 2.50 پر پول بی میں ہارنے والی ٹیم کا ڈالر ایسٹ سے مقابلہ ہوگا۔ 30 دسمبر بروز جمعتہ المبارک کو پول اے میں جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ 2.15 پر آرمی کولٹس سے جبکہ 3.15 پر پول بی میں جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ ڈالر ایسٹ سے ہوگا۔ اتوار کو سب سڈری اور مین فائنلز کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :