مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد سے پرائیویٹ فنی اداروں کے سربراہانکی ملاقات

پیر 26 دسمبر 2016 18:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد سے پرائیویٹ فنی اداروں کے سربراہان نے ملاقات کی جس میںان فنی اداروں کے سربراہان نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام 350 فنی تعلیمی ادارے حکومت کی پالیسیوں کو اپناتے ہوئے نئی نسل کو فنی علوم سے بہرہ ور کر رہے ہیں اور ان اداروں کے طلباء اپنی انتھک صلاحیتوں کے ذریعے اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اندرون و بیرون ممالک میں ان طلباء نے ملک کا نام روشن کیا ہوا ہے مگر حکومتی فنی تعلیم کے ادارے ٹیوٹا نے ان تمام پر ائیویٹ فنی تعلیمی اداروں کو دوبارہ از سر نو رجسٹر یشن کرانے کی ہدایت کی ہے جس کی بنا پر ان تمام تعلیم اداروں اور ان میں زیر تعلیم طلباء کو سخت اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ اس حکم نامے کو ختم کیا جائے تاکہ ان فنی تعلیمی اداروں کا تشخص بحال ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :