ایس پی یٰسین بیگ کی بھمبر تعینا تی کے بعد جر ائم میں کمی آئی‘عوامی حلقے

پیر 26 دسمبر 2016 18:10

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ایس پی بھمبر یٰسین بیگ کی بھمبر تعینا تی کے بعد جر ائم میں کمی آگئی ہے، انکی تعینا تی کی2ما ہ بعد پو لیس کی کا رکر دگی شا ندا ر رہی ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئی ،سٹی تھانہ سمیت ضلع بھمبر کے دیگر تھانوں میں مقدمات کے اندراج میں کمی واقع ہو گئی۔

(جاری ہے)

ایس پی بھمبر یاسین بیگ کی تعینا تی خوش آئند ہے ، عوامی حلقوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھمبر کے جغرافیائی حالات آزاد خطہ کے باقی علاقوں سے مختلف ہیں یہی وجہ ہے کہ ماضی میںجرا ئم کی شرح آزادکشمیر کے باقی اضلاع کی نسبت یہاں زیادہ رہی ہے،بھمبر میں یاسین بیگ جیسے پولیس آفیسر کی ضرورت تھی ،ان کی تعیناتی کے بعد جرائم پیشہ عناصرکی حوصلہ شکنی ہوئی اور جرائم کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ،عوامی حلقوں نے ایس پی یاسین بیگ کی کارکردگی کو سراہا ہے اور ان کی تعیناتی پر حکومت آزادکشمیر کا شکر یہ ادا کیا ہے۔