تر کی میں کرد نواز جماعت ’ایچ ڈی پی‘ کی نائب سربراہ گرفتار

پیر 26 دسمبر 2016 18:00

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء)ترکی میں کرد نواز جماعت ’ایچ ڈی پی‘ کی نائب سربراہ آیسل تغلق کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق خاتون سیاستدان کو کرد اکثریتی شہر دیار باقر کے دفتر استغاثہ کی طرف سے تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ ’ایچ ڈی پی‘ نے اس گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ آیسل تغلق وکیل بھی ہیں اور وہ ایچ ڈی پی کے زیر حراست سربراہ صلاح الدین دمیر تاش کے علاوہ دس دیگر ارکان پارلیمان کے مقدمے بھی لڑ رہی ہیں۔ ایچ ڈی پی کے انسٹھ ارکان میں سے زیادہ تر کے خلاف دہشت گردی کے شبے میں تفتیش جاری ہے۔