اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا،عالمی احتجاج کے باوجود5600نئے مکانات کی تعمیر پر غورشروع کردیا

پیر 26 دسمبر 2016 18:00

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا،عالمی احتجاج کے باوجود5ہزار 600 نئے رہائشی یونٹس کی منظوری پر غورکرنیکااعلان کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو انتظامیہ نے غیرقانونی آبادکاری کے خلاف قرارداد پر سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سمیت دیرینہ اتحادی امریکا کو بھی نہ بخشا اورکہا ہے کہ اوباما انتظامیہ اسرائیل مخالف قرارداد کی معمار ہے۔

اسرائیل نے مشرقی یروشلم کے علاقے میں مزید ہزاروں مکانات تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔یہی نہیں اسرائیلی کی جانب سے مشرقی یروشلم میں رواں سال فلسطینیوں کوبے گھر کر کے ڈیڑھ ہزار سے زائد غیرقانونی مکانات بنائے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی غیر قانونی آباد کاری کی خلاف سیکورٹی کونسل کی تاریخی قراردار پرسیخ پا اورچورمچائے شور کے مصداق اسرائیل نے قرارداد کے حق میں ووٹ دینیوالے ممالک کے خلاف سفارتی جنگ کاآغاز کردیا۔

ترجمان اسرائیلی وزیراعظم نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے ٹھوس ثبوت ہیں کہ امریکا نہ صرف قرارداد پیش کرنے بلکہ اس کے بنانے میں بھی پیش پیش تھا۔اوباما انتظامیہ نے اسرائیلی دعوے کو مستردکردیاہے جبکہ ڈونلڈٹرمپ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 20جنوری کے بعد حالات اسرائیل کے حق میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :