اوپن یونیورسٹی کے ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس میں پیر کوجنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے طلبہ میں وزیر اعظم اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وفاقی وزیر انجینئر بلیغ الرحمن نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

اب تک ملک بھر کے 2500طلبہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم سے استفادہ کر چکے ہیں۔ تقریب تقسیم لیپ ٹاپ سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت نے یہ اسکیم نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے امور میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے استفادہ کرنے اور پاکستان اور ترقی یافتہ ممالک کے درمیان پائے جانے واے علم اور ترقی کے فرق کو کم سے کم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انجینئر بلیغ الرحمن نے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے گزشتہ دو سال کے عرصے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں معیار تعلیم کی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ڈاکٹر صدیقی کے حالیہ اقدامات سے اوپن یونیورسٹی پر ملک بھر میں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انجینئر بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم انتہائی شفاف طریقے سے ملک بھر میں جاری ہے۔

اور کسی قسم کی اقربا پروری ، ذاتی پسندناپسند پر کسی ایک کو بھی لیپ ٹاپ دینے کی گنجائش ہی نہیں رکھی گئی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر، پروفیسر، ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ریسرچ کے بغیر یونیورسٹی کا تصور بھی ممکن نہیں ہے۔ اس لئے گزشتہ دو سال کے دوران اوپن یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کو فروغ دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی اور عالمی ریسرچ کانفرنسز ریسرچ جنرلز کی باقاعدگی سے اشاعت سمیت متعدد عالمی سرگرمیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ ڈاکٹر صدیقی نے ریسرچ کلچر اور معیار تعلیم میں اقدامات کے لئے ایچ ای سی اور حکومت کی جانب سے تعاون پر اظہار تشکر بھی کیا