رائیٹرز گلڈ آف اسلام کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

نو منتخب عہدیداران آزادی صحافت کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں گے،بیگم صفیہ اسحاق

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) رائیٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں محمد شہباز میاں کو صدر،زاہد گوگی کو نائب صدر،عبدالمجید ساجد کو جنرل سیکرٹری،احسان شوکت کو جوائنٹ سیکرٹری،شیراز حسنات کو فنانس سیکرٹری، قاسم رضا ، محمد شاہ نواز رانا ، اسماعیل جکھڑ، سلمان قریشی ، رضوان خالد ، سالک نواز ، نعمان وہاب اور ناصر غنی کو گورننگ باڈی کا رکن منتخب ہونے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

رائیٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کی خواتین ونگ پنجاب کی صدر بیگم صفیہ اسحاق،مرکزی معاونین ممتاز حیدر اعوان،نسیم الحق زاہدی،محمد شاہد محمود نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدے داران کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی کہ صحافی برادری کی منتخب قیادت صحافتی اقدار کی ترویج اور صحافی برادری کے مسائل کو حل کروانے کے ساتھ ساتھ ملکی استحکام ،قیام امن ،مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

رائیٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کے اراکین نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران آزادی صحافت کے فروغ، پاکستان کے نظریاتی تشخص کی حفاظت اور صحافیوں کے حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔اراکین نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ نومنتخب عہدیداران اخبارات، رسائل، نجی ٹی وی چینلز کے ساتھ ساتھ قلمکاروں اور نیوز ویب سائیٹس کے لیے بھی مثبت کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :