ْسٹاک مارکیٹ میںچینی کنسورشیم کے 40فیصد حصص سے کاروباری سرگرمیاں میں اضافہ ہوگا، خادم حسین

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی40فیصداسٹریٹجک حصص کی فروخت کے لیے چینی سرمایہ کارکنسورشیم کی بولی کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینی کنسورشیم چین کی 3اسٹاک ایکس چینز بشمول چائنا فنانسل فیوچر ایکسچینج کمپنی لمٹیڈ،شنگھائی اسٹاک ایکسچینج اور شیزن اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ دو بڑے مالیاتی اداروں پاک چین انویسٹمنٹ کمپنی لمٹیڈاور حبیب بنک لمٹیڈ پر مبنی ہے چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے ملک میں صنعتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں و تاجر وں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے پاس افرادی قوت کے ساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجی ہے۔پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا اورغیر ملکی سرمایہ کاری اور نئی انڈسٹریز سے ملک میں روزگار کے وافر مواقع کی فراہمی سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔