ڈی جی محکمہ جنگلی حیات نے 4ضلعی افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالدعیاض خان نے 4ضلعی افسران کے تبادلے و ترقی کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسرلودھراںعبدالخالق کوتبدیل کرکے ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرڈی جی خان اورڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسرڈی جی خان طارق شہاب کو ڈسٹرکٹ آفیسرمیانوالی جبکہ میانوالی میں کام کرنیوالے ڈسٹرکٹ آفیسرنصر حیات کواسسٹنٹ ڈائریکٹر میانوالی کااضافی چارج دے دیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرلودھراں کی سیٹ خالی ہونے پر امین طاہر سپروائزربہاولپو ر کو تبدیل کرکے کرنٹ چارج پر ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر لودھراں تعینات کردیا گیا ہے نیز افسران کو فوری طور پر چارج چھوڑنے اور نئی جگہ تعیناتی پر چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔