لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو فاطمہ شیخ کی تعیناتی کیخلاف درخواست میں ترمیم کی اجازت دیدی

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو فاطمہ شیخ کی تعیناتی کیخلاف درخواست میں ترمیم کی اجازت دیدی۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈائریکٹر جنرل چائلڈ بیورو پروٹیکشن متعلقہ عہدے کی قابلیت نہیں رکھتیں، فاطمہ شیخ کی تعیناتی میرٹ سے ہٹ کر کی گئی، گریڈ انیس کے عہدے پر گریڈ اٹھارہ کی افسر کو تعینات نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست نامکمل ہے جس پر وکیل نے استدعا کی کہ انہیں ترمیم کرنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :