ملک میں توانائی کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر4.6فیصد اضافہ ریکارڈ

توانائی کی پیداوار میں ہائیڈل ،گیس اور فرنس آئل کا حصہ زیادہ رہا ہے، نیپرا

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) ملک میں توانائی کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر4.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، نومبر2016ء میں توانائی کی پید اوار6840گیگا واٹ آوررہی جبکہ گذشتہ سال نومبر2015ء میں پیداواری توانائی 6540گیگا واٹ آور تک محدود تھی ۔نیپرا ذرائع کے مطابق توانائی کی پیداوار میں ہائیڈل ،گیس اور فرنس آئل کا حصہ زیادہ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ہائیڈل اور گیس (بشمول آر ایل این جی) سے سالانہ پیداواری توانائی بالترتیب 23.5فیصد اضافے سے 2843گیگا واٹ آور اور1.1فیصد اضافے سی2122گیگا واٹ آور ریکارڈ کی گئی ہے تاہم فرنس آئل سے تیار کی جانیوالی بجلی میں سالانہ بنیادو ں پر 27.5فیصدکمی واقع ہوئی ہے اور ماہ نومبر2016ء میں فرنس آئل کے ذریعے توانائی پیداوار1345واٹ آور تک محدود رہی جس کی بنیادی وجہ ہائیڈل اور کوئلے کی نسبت فرنس آئل سے تیار کی جانیوائی توانائی کی لاگت زیادہ بتائی جاتی ہے ۔مزید برآں سال بسال بنیادوں پر ملک میںنیوکلئیر بیس توانائی کی پیداوار 54.4فیصد اضافے سے 338گیگا واٹ آور تک جا پہنچی ہے ۔ #

متعلقہ عنوان :