�امرس نیوز**

ْکاروباری کے پہلے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میںاتار چڑھائو کے بعد معمولی تیزی کا رجحان رہا ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46898پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا تھا تاہم فروخت کے دبائو کے باعث انڈیکس 46600پوائنٹس کی حد پر واپس آگیا مارکیٹ کے سرمائے میں26ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء)کاروباری کے پہلے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میںاتار چڑھائو کے بعد معمولی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46898پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا تھا تاہم فروخت کے دبائو کے باعث انڈیکس 46600پوائنٹس کی حد پر واپس آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں26ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد شیئرز کی فروخت کا عمل کامیابی کیساتھ مکمل ہونے پر مقامی سرمایہ کار متحرک دکھائی دیے اور انہوں نے توانائی ،اسٹیل ،بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری بھی کی تاہم منافع خوری کی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46700اور46800پوائنٹس کی دو حد عبور کرتا ہوا 46900پوائنٹس سے صرف2پوائنٹس کی دوری پر دیکھا گیا تاہم بیرونی سرمائے کے انخلاء کے سبب مارکیٹ دوبارہ تنزلی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 2بالائی حد سے نیچے گر گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں55.74پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس46633.99پوائنٹس سے بڑھ کر46689.73پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس35.51پوائنٹس کے اضافے سی25187.25پوائنٹس ہوگیااورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس31828.83ائنٹس سے بڑھ کر31918.97پوائنٹس پربندہوا۔پیرکے روزمارکیٹ کے سرمائے میں26ارب42کروڑ69لاکھ10ہزار518روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم93کھرب31ارب35کروڑ28لاکھ91ہزار500روپے سے بڑھ کر93کھرب57ارب77کروڑ98لاکھ2ہزار18روپے ہوگیا۔

پیر کومارکیٹ میں17کروڑ96لاکھ72ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو8ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ22کروڑ93لاکھ81ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیرکے روز مجموعی طورپر385کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی190کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،177میںکمی اور18کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے ٹی آرجی پاک لمیٹڈ1کروڑ87لاکھ،انگرپولیمر1کروڑ36لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ11لاکھ،دوست اسٹیلزلمیٹڈ94لاکھ51ہزاراوربینک آف پنجاب84لاکھ38ہزارحصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے وائیتھ پاک لمیٹڈ کے بھائومیں163.66روپے اورفلپس مورس پاک کے بھائومیں124.66روپے کااضافہ جبکہ باٹاپاک کے بھائومیں81.79روپے اورسنوفی ایونٹس کے بھائومیں60.96روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔#