شہدادپور:پولیس ٹریننگ کالج کے قریب گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل کے مابین ٹکر، ماں جاں بحق ، بیٹا شدید زخمی

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پولیس ٹریننگ کالج کے قریب گدہا گاڑی اور موٹر سائیکل کے مابین ٹکر ماں بیٹا شدید زخمی ماں اسپتال میں جاں بحق تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج کے قریب موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی کے مابین زوردار ٹکر کے نتیجے میں 50 سالا مسمات گلاں چانڈیو اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگئے جن کو سمس اسپتال لایا گیا جہاں پر مسمات گلاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی پولیس نے گدہا گاڑی کے مالک مصری ابڑو کو حراست میں لے لیا نعش گاؤں پر پہنچے کے بعد ہر طرف آہ و پکار شروع ہو گیا #

متعلقہ عنوان :