تنظیم غیرجریدہ ملازمین کے صدرسیدقیصرشیرازکاظمی اوردیگرقیادت ملازمین کے دلوں پرراج کرتی ہے، چوہدری یاسر گجر

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

میرپور/مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء)تنظیم غیرجریدہ ملازمین ضلع میرپورکے صدارتی مشیرچوہدری یاسرگجرنے کہاہے کہ تنظیم غیرجریدہ ملازمین کے صدرسیدقیصرشیرازکاظمی اوردیگرقیادت ملازمین کے دلوں پرراج کرتی ہے ملازم دوست رہنمائوں کیخلاف منفی بیان بازی ناقابل برداشت ہے ان خیالات کااظہرانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیاچوہدری یاسرگجرنے کہاکہ کشمیرپریس کلب کے آڈیٹوریم میںضلع بھمبرکے غیرجریدہ ملازمین سے سیدقیصرشیرازکاظمی کی قیادت میں نئے قائدین کاانتخاب کرکے ثابت کردیاہے کہ الیکشن سے راہ فراراختیارکرنیوالوں کوغیرجریدہ ملازمین نے مستردکردیاہے انہوں نے کہاکہ اگرکسی کوجریدہ ملازمین کی قیادت کاانتہائی شوق ہے تو وہ الیکشن پراسیس میں آکرحقیقت کاسامناکریں۔