آزادکشمیرمیں 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو ظالمانہ اقدام ہے ، محمد امین بٹ

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

میرپور/مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی نائب صدرمحمدامین بٹ نے واپڈاکی جانب سے آزادکشمیرمیں 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو ظالمانہ قدم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ واپڈاہوش کے ناخن لیتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے شیڈول واپس لے ،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے آزادکشمیرمیں واٹرسپلائی سسٹم بری طرح فلاپ ہوگااورپینے کے صاف پانی کی کمی ہوگی آزادکشمیرحکومت ،واپڈاحکام کوراہ راست پرلانے کیلئے اپناکرداراداکرے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیامرکزی نائب صدرمحمدامین بٹ نے کہاکہ منگلاڈیم کاقیام کشمیریوں کاپاکستان سے والہانہ محبت کاوہ نمونہ ہے جس کی مثال ملنامشکل ہے لیکن دوسری باراپنے گھربارپاکستان کوروشن کرنے کی خاطرپانی کی نذرکرنیوالوں کیساتھ ایساظالمانہ سلوک ناقابل فہم ہے انہوں نے کہاکہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان واپڈاکے کشمیردشمن رویے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ آزادکشمیرمیں16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگرہم راست اقدام پرمجبورہونگے۔

متعلقہ عنوان :