تر بیلا بجلی گھر کی پیدوار انتہائی کم سطح پر آگئی 3478 میگا واٹ سے کم ہوکرصرف 470میگاواٹ رہ گئی

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) تر بیلا بجلی گھر کی پیدوار انتہائی کم سطح پر آگئی 3478 میگا واٹ سے کم ہوکرصرف 470میگاواٹ رہ گئی تر بیلا بجلی گھر کے 9یونٹ بند ہو گئے ہیں تربیلا جھیل کے آبی زخائرمیں کمی اور سالانہ نہر بندی کے باعث سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث غازی بھروٹھا نہر بھی خشک ہونے کے قریب آگئی ہے اور تر بیلا بجلی گھر کے 9یونٹ بند ہو گئے ہیں بجلی کی پیدوار بھی کم ہو گئی لوڈ شیڈنگ میں اضانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تربیلاجھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گنجائش 134فٹ تک کم ہو گئی ہے جھیل میںپانی کی سطح1416.

(جاری ہے)

62 فٹ ہو گئی ہے تر بیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق تر بیلاجھیل میں گزشتہ روز18800 کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے اخراج بھی کم کر دیا گیا ہے جبکہ تر بیلا جھیل سے 12000کیوسک فٹ پانی سپل ویزکے زریعے دریا سندھ اور غازی بھروٹھا نہرمیں چھوڑا جارہا ہے تر بیلا بجلی گھر کے 5یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن کے ذ ریعے 470میگا واٹ بجلی پید ا کی جارہی ہے جبکہ 9پیداواری یونٹ بند پڑے ہیںتر بیلا جھیل میں پانی زخیرہ کر نے کی گنجائش 1550فٹ ہے تر بیلا جھیل میںپانی کی سطح تیزی سے کم ہونے کی وجہ سے تر بیلا بجلی گھر کی پیدوار میں تاریخی کمی نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :