گو رنمنٹ ڈگری کالج غازی میںتعلیم کی اہمیت موجودہ دور کے تقاضے اور حکومتی زمے داریوں کے موضوع پر ایک معلوماتی فورم کا انعقاد

تعلیم ترقی کازینہ اور ملت کی تعمیر کااصل راستہ ہے دنیا میں اٴْن ممالک نے ترقی کی ہے جن ممالک میں تعلیم کو تمام شعبوں میںسب سے زیادہ اہمیت دی گئی ، ڈاکٹر محمد شفیع

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) گو رنمنٹ ڈگری کالج غازی میںتعلیم کی اہمیت موجودہ دور کے تقاضے اور حکومتی زمے داریوں کے موضوع پر ایک معلوماتی فورم کا انعقاد کیا گیاکالج ہذا کے پرنسپل اور مہمان خصو صی ڈاکٹر محمد شفیع نے فورم کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تعلیم ترقی کازینہ اور ملت کی تعمیر کااصل راستہ ہے دنیا میں اٴْن ممالک نے ترقی کی ہے جن ممالک میں تعلیم کو تمام شعبوں میںسب سے زیادہ اہمیت دی گئی بد قسمتی سے پاکستان ان ممالک کی فہرست میں دور دور تک نہیں جو علم کو ترقی کا زینہ سمجھتے ہیں اس حقیقت کو تسلیم کر نے میں کوئی شائبہ نہیں کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کادور ہے مگر ٹیکنالوجی کی ترقی بھی تعلیم ہی کی مرہون منت ہے ہمارے ملک میںشرح خواندگی انتہائی کم ہے حکومت کی تعلیم کے شعبے پر عدم توجہہ لمہ فکریہ ہے معیاری تعلیم کے لئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے اس موقع پر کالج ہذا کے معاشیات کے پروفیسر محمد فاروق ایڈوکیٹ نے کہا کہ علم کی بنیاد پر حضرت آدم ؐکو فرشتوں پر برتری حاصل تھی موجودہ دور کی ترقی حصول علم میں پوشیدہ ہے علم کی بدولت دنیا سمٹ کر گلوبل ولیج کی شکل اختیار کر گئی ہے علم کے حصو ل کے لئے اساتذہ کے مرتبے شخصی احترام ،نظم وضبط کی اہمیت کو اجاگر کر کے ہی بہتری کی سمت گامزن ہو سکتے ہیں جو اٴْستاد اپنے فرائض منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کر تے ہیں وہ ہردور سے قابل عزت اور قابل تحسین ہیں یہ بھی اٹل حقیقت ہے کہ آئندہ نسلوں کی انفرادی واجتماعی زندگی اٴْستاد کے ہاتھ میں ہے جبکہ معمار قوم کی موجودگی ترقی وخوشحالی کی ضامن ہے محض اعلانات اور خانہ پری سے تعلیم کے شعبے میں بہتری نہیں لائی سکتی بلکہ تعلیم کے شعبے پر بھرپور توجہ دینی ہوگی اور فروغ تعلیم کے لئے ٹھوس اقدامات کر نا ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :