اسسٹنٹ کمشنر غازی عثمان اشرف نے رشوت طلب کر نے کی عوامی شکایات پر ایک درجن کے قریب ویلج کونسلو ں کے سیکرٹریوں کو اپنے آفس طلب کر لیا

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء)اسسٹنٹ کمشنر غازی عثمان اشرف نے رشوت طلب کر نے کی عوامی شکایات پر ایک درجن کے قریب ویلج کونسلو ں کے سیکرٹریوں کو اپنے آفس میں طلب کر لیا اے سی غازی کو عوام کی جانب شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ولیج کونسلز کے سیکرٹری آفس میںضروری کام کے لئے آنے والے لوگوں سے حیلے بہانے سے رشوت طلب کرتے ہیں اوررشوت نہ دینے کی صورت میں ہفتوں آفس کے چکر لگانے پر مجبور کیا جاتا ہے جبکہ بااثرشخصیات نے دولت کے بل بوتے اور کرایوں کی مد میں بھاری رقوم وصول کرنے کے لئے ایسی جہگوں پر ولیج کونسل کے دفاتر قائم کئے ہیں جہاں ہر وقت مردحضرات کارش لگا رہتاہے جسکی وجہ سے ضروری کام کیلئے آنے والی خواتین کو شدید زہنی ازیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر غازی عثمان اشرف نے گزشتہ روز مختلف ولیج کونسلز کا اچانک دورہ کیااور جملہ ریکارڈ چیک کیا دورے کے دوران سیکرٹریوں اور سیکورٹی پر مامور چوکیداروںکی اکثریت ڈیوٹی سے غیر حاضر پائی گئی جبکہ سیکورٹی کی مد میں بھاری تنخوائیں وصول کر نے والے چوکیدار آفیس کی بجائے ناظمین کے گھروں پر ڈیوٹیا ںانجام دیتے ہوئے پائے گئے جبکہ انسداد پولیو مہم کے دوران لگائی گئی ڈیوٹی میں تعاون نہ کر نے اور رشوت طلب کر نے پر اے سی غازی نے تمام سیکرٹریوں اور چوکیداروں کو اپنے آفیس میںجملہ ریکارڈ سمیت طلب کر کے وارننگ دی کہ آئندہ اگر کو ئی سیکرٹری یا چوکیدار اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر یارشوت طلب کر نی کی شکایات موصول ہوئی توسختی سے نمٹا جائے گااور اس معاملے میں کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی ۔