چوہدری شجاعت کی جنید جمشید کے بھائی و اہلخانہ سے تعزیت

اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو حکومت اپنی مدت پوری کر لے گینیت ٹھیک ہو تو گرنیڈ الائنس بن سکتا ہے،سربراہ ق لیگ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) سربراہ (ق) لیگ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نیت ٹھیک ہو تو گرنیڈ الائنس بن سکتا ہے، اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو حکومت اپنی مدت پوری کر لے گی، انتخابی اصلاحات کیلئے بنائی گئی کمیٹی فضول ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے کہا تھا سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہو گا مگر اب وہ یوٹرن لے رہے ہیں، ساری قوم کا سپریم کورٹ پر اعتماد ہے، جو بھ فیصلہ آئے گا وہ ساری قوم کو قبول ہوگا، ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر بنائی گئی کمیٹی فضول ہے اور اگر نیت ٹھیک ہو تو گرنیڈالائنس بن سکتا ہے، 2018سے پہلے الیکیشن ہو سکتا ہے اگر اپوزیشن متحد ہو جائیں تو، انہوں نے مشہور مذہبی اسکالر جنید جمشید کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے بھی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، اہلخانہ کو اس عظم صدمے پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا، اس موقع پر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا ہے کہ جو حادثہ ہونا تھا ہو گیا اس کا ازلہ ممکن نہیں مگر آئندہ سے حادثوں سے بچنے کیلئے تحقیقات ایمانداری سے ہونی چاہئے اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔

وقار)