لاہور،،رنگ روڈ اتھارٹی نے وائیبلٹی گیپ فنانسنگ کی مد میں حکومت پنجاب سے اڑھائی ارب روپے مانگ لئے

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کی تعمیر میں حکومتی شئیر کی مد میں بقایا فنڈز کا معاملہ،رنگ روڈ اتھارٹی نے وائیبلٹی گیپ فنانسنگ کی مد میں حکومت پنجاب سے اڑھائی ارب روپے مانگ لئے تفصیلات کے مطابق لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے دو ارب پچیس کروڑ روپے وائیبلٹی گیپ فنانسنگ کی مد میں ایف ڈبلیو او کو ادائیگی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

رنگ روڈ اتھارٹی نے منصوبے پر کام کے آغاز پر ایف ڈبلیو او کو دو ارب روپے ادا کئے۔ رنگ روڈ اتھارٹی آئندہ چند روز میں کابینہ کمیٹی برائے فنانس سے باقاعدہ منظوری لے گی۔جس کے بعد منصوبے کے کنٹریکٹر ایف ڈبلیو او کو ادائیگی کی جاسکے گی۔وائیبلٹی گیپ فنانسنگ کی ادائیگی کلائینٹ پر عائد ہوتی ہے۔ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی پنجاب حکومت سے مجموعی طور پر سوا چار ارب روپے کے مجموعی حکومتی شیئر میں سے دو ارب پچیس کروڑ روپے موصول ہونے کے بعد ایف ڈبلیو او کو ادائیگی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :