ْلاہور،لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گریڈ18کے تین افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گریڈ18کے تین افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے نے تین گریڈ18کے افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات گریڈ18افسر ڈپٹی ڈائریکٹر حناخان کو ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ تقرری کے منظور شدہ گریڈ18کے حافظ خلیق الرحمن کو ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈینیش ایڈمن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کردیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حمیرا شیف سے کوارڈینیشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرسمیعہ سلیم نے ان تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔(قیوم زاہد) 12-16/--110