لاہور، ایل ڈی اے کی کاروائی ، فیروزپور روڈ پر سات شادی ہال سربمہر

شادی ہالوں کے خلاف آپریشنغیر قانونی او رنقشہ کے بغیر تعمیر کی منظوری پر کیا ، ایل ڈی اے

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) ایل ڈی اے نے کارروائی کرتے ہوئے فیروزپور روڈ پر واقعہ سات شادی ہال سربمہر کردئیے۔ بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کے شعبہ ٹائون پلاننگ نے غیر قانونی او رنقشہ کے بغیر منظوری کے تعمیر کردہ سات شادی ہالوں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

جن شادی ہالوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ان میں فیروزپور روڈ پرواقعہ اوپن میرج ہال، عروج میرج ہال، انعم میرج ہال، ملک ایونٹ میرج ہال،قصرنور میرج ہال اور عمر میرج ہال شامل ہیں۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق سربمہر کیے جانے والے میرج ہال تعمیراتی قوانین کے برخلاف بنائے گئے تھے بتایا گیا ہے کہ ان میرج ہالوں کے مالکان نے بغیر نہ تو ایل ڈی اے سے نقشہ کی منظوری لی اور نہ ہی کمرشلائزیشن کروائی گئی تھی جبکہ ایل ڈی اے نے ہالوں کے مالکان کو نوٹس بھی جاری کیے تھے جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے شادی ہالوں کوسربمہر کردیا گیا۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :