ای او بی آئی سال 2017 میں بھی بغیر سربراہ کے داخل ہو سکتا ہے ،ادارے نے خدشات کا اظہار کر دیا

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) ایمپلائز اولڈ ایج بنیفٹ انسٹی ٹیوشن ( ای او بی آئی ) نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ادارہ سال 2017 میں بھی بغیر چیئرمین کے داخل ہو سکتا ہے اور یہ 21 نومبر سے اب بھی بغیر چیئرمین کے کام کر رہا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ای او بی آئی پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے کیونکہ اس کے بورڈ آف ٹرسٹی و اراکین نے گزشتہ سال ہی اپنی مدت پوری کر لی تھی ۔

(جاری ہے)

بورڈ آف ٹرسٹیز ( BoTs) اس ادارے کی فیصلہ ساز باڈی ہے جو انشورنس شدہ معمر افراد ، بیوائوں اور یتمیوں کو پنشن فراہم کرتی ہے جن کی تعداد لاکھوں م؁ں ہے یہ ادارہ بغیرسربراہ کے اس وقت بنا جب محمد صالح فاروقی کو ٹرانسفر کر دیا گیا اور اسے حال ہی میں مقرر کردہ سندھ گورنر کا پرنسپل سیکرٹری بنایا گیا ۔ 11 نومبر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی ٹرانسفر کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ۔ یہ بات دلچسپ ہے کہ بطور ای او بی آئی چیئرمین کے عہدے کے فاروقی گرین لائن میں پروجیکٹ کراچی کے بھی سربراہ تھے ۔ ای او بی آئی کی کورٹس بھی گزشتہ سال سے غیر فعال ہیں یہ کورٹس چیئرمین اور اس کے تین دیگر ممبران ہی چلاتے ہیں ۔ (جاوید)