فیصل آباد ،کینال روڈ پرشادی کی تقریب سے واپس جانے والے کار سوار باپ بیٹا حادثے میں جاںبحق

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) کینال روڈ پرشادی کی تقریب سے واپس جانے والے کار سوار باپ بیٹا حادثے میں جاںبحق ہو گئے جبکہ انکا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقی88والہ پھاٹک کے قریب رہائش پذیر ریٹائرڈ پٹواری عبدالباری اپنے 35سالہ بیٹے عبدالحفیظ ایڈووکیٹ اور بھتیجے 22سالہ ثاقب اشرف کے ہمراہ کینال روڈ فیصل آباد میں واقع ایک شادی کی تقریب سے واپس جارہا تھا کہ جھنگ روڈ پر اڈہ جھپال کے قریب کار ڈوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں 75سالہ عبدالباری اور اسکا بیٹا عبدالحفیظ ایڈووکیٹ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اسکا بھتیجا 22سالہ ثاقب اشرف شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے

متعلقہ عنوان :