چشتیا ں ،سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، چھ افراد گرفتار

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) چشتیاں سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 2کلو 412گرام چرس ،140لیٹر دیسی شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا تھانہ سٹی کے ایس ایچ او محمدافضل بابر نے میڈیا کو بتایا کہ حسین کالونی کے محمداعظم عرف رانا طاری کے قبضہ سے ایک کلو 707گرام چرس ،رپیٹر 12بور وکارتوس ،نورپورہ کے قاسم عرف گوشی سے 178گرام چرس،نورپورہ کے محمدعارف سے 527گرام چرس جبکہ بھٹہ کالونی کے عبدالستار کے قبضہ سی40لیٹر شراب ،پرانی عیدگاہ کے شبیر عرف گل سی40لیٹر شراب پسٹل ،مہاجر کالونی کے سمیع اللہ سے 60لیٹر شراب اور پسٹل برامد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :