ہری پور،لڑکی اغواء کرنے کا الزام خاتون سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء)لڑکی اغواء کرنے کا الزام خاتون سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تا حال لڑکی کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا والد کی بیٹی کو جلد بازیا ب کراکی کی اپیل تفصیلات کے مطابق بٖگڑہ کے رہائشی ریاض ولد حسین دین نے تھانہ سرائع صالح میں رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ میری جواں سالہ بیٹی مسماة(ث)صبح گھر سے اچانک لاپتہ ہو گی اور دو دن سے میری بیٹی غائب ہے مجھے شبہ ہے کہ میری بیٹی کو مبینہ طو ر پر خاتون غزالہ زوجہ نیاز سکنہ بگڑہواجد علی ،صفدر خان ،خان افسر پسران محبوب سکنہ جاگل اور ایک نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا ہے میری بیٹی کو ان افراد سے بازیاب کر اکے میرے حوالے کیا جائے جس پر پولیس نے والد کی مدعیت میں خاتون سمیت پانچ افراد کے خلاف تھانہ سرائع صالح میں زیر دفعہ365/34کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری اور مغوی لڑکی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کریں ہیں مگر تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے والد نے بتایا ہے کہ میری بیٹی کو ان افراد نے ورغلایا ہے ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل رہاہے کہ میری بیٹی کو کد ھر رکھا گیا ہے پولیس سمیت اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میری بیٹی کو کو جلد بازیاب کراکے میرے حوالہ کیا جائے * 26-12-16/--