ہری پور،جعلی شناختی کارڈ بنا کر لاکھوں کی قیمتی اراضی دھوکہ دہی جعل سازی سے منتقلی

پراپرٹی ڈیلر سمیت چار افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) جعلی شناختی کارڈ بنا کر لاکھوں کی قیمتی اراضی دھوکہ دہی جعل سازی سے انتقال کرکے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنے پر پراپرٹی ڈیلر سمیت چار افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گی ستر لاکھ روپے کی اراضی خریدنے والا رقم واپسی کے حصول کے لیے درپدر ہو کے رہ گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں خرم دائو ولد ملک دائود سکنہ مانکرائے روڈ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک پراپرٹی ڈیلر نے کسی اور شخص کی قیمتی اراضی مجھے پھنسا کر دکھا کر فروخت کر دی ہے اس قیمتی اراضی کے جعلی انتقال جعلی شناختی کارڈ سمیت دگر جعلی کاغذات بنا کرمیرے حوالہ کر دیے ہیں اور مجھ سے ستر لاکھ ستر ہزار روپے کی نقد رقم لے کررفو چکر ہو گے ہیں شک گزرنے پر جب تمام کاغذات انتقال شناختی کارڈ اسٹام پیپر سمیت تمام ریکارڈ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ تمام کام ہی جعلی اور بوگس ہے مجھے دھوکہ دہی سے جعلی شناختی کارڈ کے زریعے ایک کروڑ روپے کی جائیداد ستر لاکھ ستر ہزار روپے میں فروخت کر دی گی پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر محمد سلیمان ولد گل محمد سکنہ مانکرائے روڈ راجہ متین احمد سکنہ افضل آبادشاہ نواز خان سکنہ کھلابٹ ٹائون شپ اور زبیر ولد سلیمان کے خلاف زیر دفعہ419/420/468/471کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے دو دن گزر جانے کے باوجودبھی تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے جبکہ متاثرہ شخص اپنی رقم کے حصول کے لیے درپدر کی ٹھوکریں کھا تا پھر رہا ہے زرائع نے بتایا ہے کہ ایک مقامی سوداگر ملزمان کو بچانے کیے پولیس کے ساتھ مل کر ڈیل کرانے کی کوشش کر رہا ہے جس میں پانچ پولیس کو مبینہ بھاری رقم دے کر گرفتاری سے روکنے کے ساتھ متاثرہ افرادکو رقم کی قسطوں میں واپسی کی یقین دہانی شامل ہے تاکہ معاملہ کو رفع دفع کر کے جرگہ میں رقم سمیت ایف آئی آر کی واپسی کے تمام معملات کو طے کیا جائے اس ضمن میں پولیس زرائع کے مطابق جب اعلی افسران کی جانب سے احکامات موصو ل ہوں گیں تو ملزمان کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کیا جا سکتا ہے جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں کیس ایف آئی اے کو بھی بھجوایا جا سکتا ہے زرائع کے مطابق تھانہ سٹی میں تعینات ایک بدنام زمانہ اے ایس آئی جوکہ محلہ رمضانی کا رہائشی ہے نی(نیب)قوانین کے تحت محکمہ پولیس میں بھی ایک سال سے پلی بارگین کا طریقہ کار متعارف کر وارکھاہے ہر کیس میں موصوف دونوں طرف سے کمیشن لے کر دونوں فریقین پر دبائو ڈال کر ضمانتوں سمیت دیگر معاملہ رفع دفع کروانے میں شہرت حاصل کر چکے ہیں خلاف قانون اپنے ہوم اسٹیشن میں ایک سال تعینات ہیں 12-16/--

متعلقہ عنوان :