ایبٹ آباد، ایبٹ آباد میں فری بلڈ بینک کے قیام کی منظوری دیدی گئی

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء)تنظیم الاعوان یوتھ ونگ کے اجلاس میں ایبٹ آباد میں فری بلڈ بینک کے قیام کی منظوری دیدی گئی بلڈ بنک کے قیام کا مقصد فلاح انسانیت اور غرباء و مساکین کی امداد کی ہے بلڈ بنک سے ذاتی اور علاقائی برادری سے بالاتر ہو کر بلا تفریق بلڈ کی فراہمی کی جائیگی اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز منعقدہ اجلاس جس کی صدارت مرکزی صدر ملک امجد حسین اعوان اور تنظیم الاعوان یوتھ ونگ ضلع ایبٹ آباد کے صدر ملک محمد سرور اعوان نے کی۔

اجلاس میں ملک سمیع اللہ اعوان، حویلیاں یوتھ کے صدر ملک مسعود مختار اعوان،پریس سیکرٹری ملک شہزاد عدیل اعوان، ملک کوثر اعوان، ملک شہباز اعوان، ملک اقبال ناظم ، ملک صابر اعوان، ملک سلطان اعوان ناظم اکھڑیلہ ،ملک رضوان اعوان، ملک مشتاق اعوان سمیت کثیر تعداد میں یوتھ کے عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ ایبٹ آباد میں بلڈ بینک کا قیام عمل میں لایاجائیگا جس میں تمام ضرورت مندوں کو مفت خون کی فراہمی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

تمام ذاتی اور علاقائی برادری سے بالاتر ہو کر فلاح انسانیت کیلئے بلڈبنک کا قیام کیاجائیگا ۔ بلڈ بنک کے قیام کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یوتھ ونگ کی طرف سے بلڈ بینک کے قیام کے اقدام کو حاضرین نے بے حد سراہا اور تنظیم الاعوان یوتھ ونگ کے عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔