چناری ،این سی ایچ ڈی کے جنرل مینجئر سید ساجد کاظمی کا کمیونٹی فیڈر سکو ل کا دورہ

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء)این سی ایچ ڈی کے جنرل مینجئر سید ساجد کاظمی نے اپنے عملے کے ہمراہ کمیونٹی فیڈر سکول گڑتھامہ ارجن دھار کے مقام پر دورہ کیا دورے کے دوران جنرل مینیجر سید ساجد کاظمی نے ادارے کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے منتظمین ادارہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسانکی بنیادی ضررتوں میں ایک اہم ضرورت ہے اور نہ ہی تعلیم کے بغیر انسان اللہ کی واحد نیت کو پہچان سکتا ہے سید ساجد کاظمی نے ادارہ ہذا کے تمام ذمہ داران سے کہا کہ بچوں کی تعلیم میں کسی قسم کی لاپرواہی نہ کی جائے اس موقع پر قاری امتیاز احمد مغل بھی موجود تھے جو ادارے کے معاون خصوصی ہیں اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی قاری امتیاز احمد مغل نے کہا کہ انشاء اللہ ادارے کے اندر بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے