چناری ،سرینگر مظفرآباد بس سروس پیر کے روز بھی معمول کے مطابق جاری رہی

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) سرینگر مظفرآباد بس سروس پیر کے روز بھی معمول کے مطابق جاری رہی لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سی23مسافروں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے نو مسافر مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ وادی سی14مسافر آزاد کشمیر آئے بس سروس کے بعد آج منگل کے روز سے دو طرفہ تجارت شروع ہو گی جو بغیر وقفہ کے جمعہ کے روز تک جاری رہے گی دو طرفہ تجارت کے لیے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں

متعلقہ عنوان :