مظفر آباد ، محکمہ برقیات اور واپڈ اکی پھرتیاں مظفرآباد اندھیرے میں ڈوب گیا

�نٹے کی لوڈ شیڈنگ عوام کی چیخیں نکل گئی مختلف مقامات پر شدید احتجاج سڑکیں بند برقیات اور واپڈ انے آنکھ اور کان بند کردئیے

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) محکمہ برقیات اور واپڈ اکی پھرتیاں دارلحکومت مظفرآباد اندھیرے میں ڈوب گیا 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ عوام کی چیخیں نکل گئی مختلف مقامات پر شدید احتجاج سڑکیں بند برقیات اور واپڈ انے آنکھ اور کان بند کردئیے حکومت بھی بے بسی کا تماشہ بن گئی عوام نے شدیداحتجاج کی رابطہ مہم شروع کردی واپڈا اور ایکسئن آفس کا گھیرائوکا اعلان وزیراعظم آزادکشمیر کی عوام کو لوڈ شیڈ نگ سے نجا ت دلائیں نہیں تو دما د م مست قلندر ہوگا تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے دیگر علاقوں سمیت چہلہ بانڈی ، سماں بانڈی ، ٹاہلی منڈی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی لپیٹ میں ہے جس کا دورانیہ 18گھنٹے سے بڑھ گیا جبکہ گزشتہ روز بھی عوام نے شدید احتجاج کرکے مختلف سڑکیں بند کی اس کے باوجود نہ تو چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے نوٹس لیا اور نہ ہی محکمہ برقیات اور واپڈا نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث انسانی زندگی مفلوج کرکے رکھ دی کاروباری نظام ٹھپ ہونے کے باعث گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی جس پر عوام نے کہوڑی ، پٹہکہ ، چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں سڑکیں بند کرکے ٹائر جلا کر شدید احتجاج بھی کیا مگر نہ حکومتی نمائندے سامنے آئے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ جس پر اہلیان مظفرآباد نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حکومت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کرواسکتی تو انھیں عوامی نمائندگی کا کوئی حق نہیں مستعفی ہوجائیں گزشتہ پانچ ماہ سے دارلحکومت مظفرآباد ویسے ہی خاموشی تماشائی بنا ہوا ہے وہاں پر پاکستان او را س کے چاروں صوبوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہوگئی مگر آزادکشمیر میں الٹی گنگا بہنے لگی مزید لوڈ شیڈنگ میں کمی کے مزید اضافہ ہوگیا انھوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ، وزیر برقیات راجہ نثار خان اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ دارلحکومت مظفرآباد میں لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ ہوئی تو دما دم مست قلندر ہوگا عوام سڑکوں پر نکل کر واپڈ ا کا گریڈ اسٹیشن بیلہ نور شاہ ایکسئن آفس اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیں گے جسکی زمہ داری واپڈا اور برقیات پر عائد ہوگی جس کے لئے رابطہ مہم بھی شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :