صحافیوں کے حقوق پر کام کرنے والی عالمی تنظیم کا روسی مسافر طیارے میں ہلاک صحافیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار ، حکومت ہلا ک صحافیوں کے ورثاء کی مالی امدا د کریں ، عالمی تنظیم میڈیا واچ جموں و کشمیر انٹرنیشنل

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) صحافیوں کے حقوق پر کام کرنے والی عالمی تنظیم میڈیا واچ جموں و کشمیر انٹرنیشنل کی جانب سے روس کے مسافر طیارے میں ہلاک ہونے والے 9صحافیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئی2016صحافیوں کے لئے درمیانہ جبکہ 2017ء شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے اہل قلم کے لئے پاکستان بھارت ، آزادکشمیر ، مقبوضہ کشمیر ، شام ، لیبیاء ، خطرناک ترین ملک ثابت ہونگے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق روس کا مسافر ملٹری جہا زجہاں 92افراد ہلاک ہوئے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس میں 9صحافی بھی اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ بلیک سی یعنی کالا سمندر اس سے قبل ہزاروں آدمیوں کو نگل چکا ہے اس وقت تک دنیا کی92مسافر جہاز اس دریا نے نگل چکے ہیں جبکہ عالمی دنیا نے اس سمندر کو خطرناک ترین سمندر قرار دینے کے علاوہ اس کے اوپر سے جانے والے پروازوں کارخ تبدیل نہ کرسکے جس کے باعث 92مسافر جہاز ا س سمند ر کی نظر غرق ہوگئے انھوں نے کہا کہ جہاز میں ہلاک ہونے والے 9صحافیوں کی ہلاکت پر افسوس اور مذمت کرتے ہوئے حکومت ان کے ورثاء کی مالی امدا د کریں جبکہ رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 2016انسانی حادثات اور صحافیوں کے اوپر درمیانی سال اختتام پذیر ہوگا جبکہ 2017ء صحافیوں کے لئے خطرناک ترین سال ثابت ہوسکتا ہے جبکہ انسانی حادثات ، ٹریفک ، ہوائی جہازوںکے حادثات میں مزید اضافہ ہوگا صحافیوں کے لئے پاکستان ، صوبہ سندھ ،کوئٹہ ، بلوچستان ، پہلے نمبر پر ، پنجاب اور آزادکشمیر تیسرے نمبر پر خطرناک ثابت ہوگاجبکہ بھارت کے شہر ممبئی ، دہلی ، اتر پردیش ، مہاراشٹرہ ، پنجاب ، مقبوضہ کشمیر خطرناک ترین ملک میں شامل ہونگے جبکہ شام ، لیبیاء میں بھی صحافیوں پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ قاتلانہ حملے ، فائرنگ میں قتل کے واقعات میں بھی اضافہ ہوسکتا ہی2017ء میں صحافیوں کو ابتدائی متحدد رہنے کی ضرورت ہے اور حکومتیں بھی ان کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنا اقدا م کریں ۔

متعلقہ عنوان :