کسانوں کو جدید زرعی آلات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک محمد اکرم

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)وزیر اعلی پنجاب محمد شہبا زشریف شعبہ زراعت کو عصر ی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں کسانوں کو جدید زرعی آلات کی فراہمی کیلئے موثر اقدام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کا کسان پیکج کسانوں کی فلاح وبہبود اور زراعت کی ترقی میں گہرے ثمرات مرتب کر ے گا جس سے کسانو ں اور زراعت کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ( ن) یوتھ ونگ ضلع سرگودھا کے جنرل سیکرٹری حکیم ملک محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جدید زرعی آلات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس سلسلہ میں مختلف نوعیت کے منصوبو ں پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

لیزر لیولر حکومت کسانوں کو سبسڈی پر فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیزر لیولر کے ذریعے زمین ہموار ہو گی اورپانی کی بچت ہو گی اور کھیتوں میںٹیل تک پانی و کھاد کی یکساں تقسیم ہو گی ،جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو زرعی آلات دینے سے شعبہ زراعت میں انقلاب برپا ہو گا، ملک غذائی طور پر خو دکفیل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کسان ،کاشتکار اپنی فصلوں کی بروقت کاشت اورکٹائی کے سلسلہ میں محکمہ زراعت کے افسران سے استفادہ حا صل کریں اور پیداوار کو بڑھانے کیلئے زراعت افسران کے مفید مشوروں پر عمل کریں ۔