سرگودہا آرٹس کونسل کے زیر ِاہتمام قائدا عظم کے پینسل سکیچ پورٹریٹ کی نمائش

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)سرگودہا آرٹس کونسل کے زیر ِاہتمام قائد اعظم ڈ ے کے حوالہ سے مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں کے قائذ ا عظم محمد علی جناح کے تیار کردہ پینسل سکیچ کے پورٹریٹ کی نمائش جناح ہال کمپنی باغ میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

سرگودہا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے دس دس بہترین کے طلباء کے پورٹریٹ نمائش کیلئے رکھے گئے تھے ۔ افتتاح نو منتخب میئر ملک اسلم نوید نے کیا ۔ عام شہریوں او رطلباء نے نمائش دیکھی او رگہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔