زہریلی شراب پینے سے5افرادہلاک جبکہ15کی حالت غیرہوگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 دسمبر 2016 17:41

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26دسمبر2016ء):مبارک آبادمیں زہریلی شراب پینے سے 5افرادہلاک ہوگئے،جبکہ 15افرادکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے مبارک آبادکالونی میں ایک تقریب میں درجنوں افرادنے زہریلی شراب پی لی۔جس کے نتیجہ میں 5افرادہلاک ہوگئے جبکہ 15افرادکی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔زہریلی شراب پینے سے متاثرہونے والے افرادکوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔