ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کا محمود غزنوی پارک میں جاری پھولوں کی نمائش کا معائنہ

پیر 26 دسمبر 2016 17:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے بلدیہ شرقی کی جانب سے محمود غزنوی پارک میں جاری گل داؤدی و دیگر پھولوں کی نمائش کا معائنہ کیا۔ چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے کہا کہ بلدیہ شرقی نے مثالی نوعیت کی پھولوں کی نمائش کا انعقاد کر کے دیگر اضلاع کیلئے قابل تقلید عمل سر انجام دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند یہ ہے کہ لوگ جوق در جوق یہاں آکر پھولوں کی نمائش سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اور یہ پیغام ملک بھر میں پہنچ رہا ہے کہ کراچی اب پھولوں کا شہر بننے کی جانب گامزن ہے انہوں نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور اور محکمہ باغات کے ڈائریکٹر اقبال شیخ اور ان کی ٹیم کو سراہا، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے بلدیہ شرقی کی جانب سے منعقدہ پھولوں کی نمائش کو قابل ستائش اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں جاری رہنی چاہیں۔

متعلقہ عنوان :