وفاقی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ارزاں اور معیاری اشیاء خورو نوش کی فراہمی کے بعض اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پیر 26 دسمبر 2016 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ارزاں اور معیاری اشیاء خورو نوش کی فراہمی کے اقدامات کے تحت جاری ریٹ لسٹوں میں بعض اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور بعض کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی ہے۔ پیر کو مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ میں آلو 34 روپے کلو، پیاز 32روپے کلو، ٹماٹر37 روپے کلو، ادرک135 روپے کلو، لہسن 308 روپے کلو، چائنہ لہسن330 روپے کلو، لیموں54روپے کلو، بھنڈی120 سے 85 روپے کلو، کدو57روپے کلو، بینگن 35 روپے کلو، مٹر55 روپے کلو، فراش بین40 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 40روپے، ٹینڈ ا دیسی76 روپے کلو، کھیرا46 روپے، شملہ مرچ75 سے 56 روپے کلو، سبز مرچ 55 روپے، گوبھی 20 روپی سے 27روپے ، بند گوبھی40 روپے، کریلہ70 سے 92 روپے، پالک16 سے 22 روپے، مولی17 روپے، شلجم 28 روپے کلو، ماڑو 33 روپے، شکر قندی 70 روپے، گاجر30 روپے، چکن 102 روپے فی کلو اور انڈی120 روپے فی درجن مقرر کئے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پھلوں کے معیار کے مطابق قیمتیں سیب کالا کلو88 سے 125 روپے فی کلو، وائٹ سیب68 روپی سی100 روپے کلو، چائنہ سیب148 سی180، کیلا پاکستانی 52 سے 95 روپے فی درجن، چائنہ ناشپاتی 135 روپے کلو سے 152، فروٹر 45 سے 75 روپے، انار 142 سے 178 روپے، کینو 65 سے 95 روپے فی درجن مقرر کی گئیں۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف اس نمبر 051-4867762 پر شکایت درج کرائیں تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔