شہری موسمی فلو سے نہ گھبرائیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے خود کو مرض سے دور رکھیں، پروفیسر ڈاکٹر اسلم چوہدری

پیر 26 دسمبر 2016 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ماہر امراض ناک، کان و گلا پروفیسر ڈاکٹر اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ شہری موسمی فلو سے نہ گھبرائیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے خود کو مرض سے دور رکھیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نزلہ، زکام کا وائرس کھانسنے اور چھینکنے سے پھیلتا ہے اور ایک کمرے میں مریض اور صحت مند افراد کے اکٹھے رہنے سے بتدریج تمام افراد فلو کا شکار ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کھانستے اور چھینک کے وقت منہ اور ناک کو رومال سے ڈھانپ کر رکھنا چاہئے، صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئے جائیں، آلودہ ہاتھوں سے آنکھوں ، منہ اورناک کو نہ چھوا جائے اور مریض خود بھی احتیاط برتیں، مرض میں مبتلا ہونے کی صورت میں صحت مند لوگوں سے میل جول کم رکھیں تاکہ بیماری مزید نہ پھیلے ۔ پروفیسر اسلم چوہدری نے کہا کہ طبی اصولوں پر عمل کرکے ہم نہ صرف خود صحت مند رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :