ضرب عضب کے ثمرات کو برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے، آرمی چیف

اس وقت ہمارا خطہ پوری دنیا بھرکی توجہ کا مرکز ہے، سی پیک کو کسی بھی قیمت پر مکمل کیا جائے گا پاک فوج عوام کی توقعات پر پورا اترے گی، فوج اور قوم نے بیش بہا قربانیوں کے بعد امن حاصل کیا ہے،کوئٹہ سدرن ہیڈ کواٹرمیں افسران سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 17:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ضرب عضب کے ثمرات کو برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے، اس وقت ہمارا خطہ پوری دنیا بھرکی توجہ کا مرکز ہے، سی پیک کو کسی بھی قیمت پر مکمل کیا جائے گا، اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے راہداری منصوبہ بڑی اہمیت رکھتا ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج عوام کی توقعات پر پورا اترے گی، فوج اور قوم نے بیش بہا قربانیوں کے بعد امن حاصل کیا ہے، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب ملکی سیکیورٹی صورتحال میں نمایاں کمی آئی ہے، ضرب عضب کے ثمرات برقرار رکھنا چیلنج ہے، ہم چیلنجز کو ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے، آرمی چیف نے کہا کہ عالمی سیاسی، جغرافیائی اور معاشی صورتحال بدل رہی ہے، تبدیل ہوئی عالمی صورتحال کے باعث ہمارے خطے پر دنیا بھر کی نظر ہے، پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف نے مزید کہا کہ سی پیک نے خطے کی صورتحال تبدیل کر دی ہے، سی پیک منصوبے کو ہر قیمت پر مکمل کر کے رہیں گے، ملک کی اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے سی پیک منصوبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

وقار)