چین کا روسی صدرکی جانب سے دونوں ممالک کے مابین مستحکم باہمی تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

پیر 26 دسمبر 2016 17:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) چین نے روسی صدرولادی میر پیوٹن کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین مستحکم باہمی تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچھون اینگ نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین روسی صدر کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین مستحکم تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

روسی صدر نے اپنی قوم سے رواں سال کے اختتامی خطاب میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری سے بھی زیادہ اہم قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر آگے بڑھیں گے ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین جامع اسٹریٹجک شراکت داری تاریخی طور پر بلند ترین سطح پر موجود ہے ۔ دونوں ممالک کے مابین مثالی تعلقات سے نہ صرف دونوں حکومتوں بلکہ عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور مجموعی طور پر دنیا کی خوشحالی اور استحکام میں بھی کردار ادا کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :